119
ایران نے براہِ راست رابطہ کیا، معاہدہ کرنا چاہتا ہے: ٹرمپ
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے دعویٰ کیا ہے کہ ایران نے امریکا سے براہِ راست رابطہ کیا ہے اور وہ ایک معاہدہ کرنا چاہتا ہے۔ شمالی کیرولائنا پہنچنے پر صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ ایران معاہدہ کرنا چاہتا ہے اور اب دیکھا جائے گا کہ یہ معاملہ کس سمت آگے…
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے دعویٰ کیا ہے کہ ایران نے امریکا سے براہِ راست رابطہ کیا ہے اور وہ ایک معاہدہ کرنا چاہتا ہے۔
شمالی کیرولائنا پہنچنے پر صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ ایران معاہدہ کرنا چاہتا ہے اور اب دیکھا جائے گا کہ یہ معاملہ کس سمت آگے بڑھتا ہے۔
جب ان سے پوچھا گیا کہ آیا ایران نے براہِ راست ان سے رابطہ کیا ہے یا کسی ثالث کے ذریعے پیغام پہنچایا گیا، تو ٹرمپ نے جواب دیا کہ ایران کی جانب سے براہِ راست رابطہ کیا گیا ہے۔
امریکی صدر نے جنگ کی موجودہ صورتحال کے بارے میں بات کرتے ہوئے امید ظاہر کی کہ امریکا اور ایران کے درمیان جاری جنگ اختتام کے قریب ہے۔
ٹرمپ کے یہ بیانات ایسے وقت سامنے آئے ہیں جب آبنائے ہرمز کے معاملے پر امریکا اور ایران کے درمیان کشیدگی برقرار ہے۔ جون میں دونوں ممالک کے درمیان ایک مفاہمتی یادداشت بھی سامنے آئی تھی، جس میں آبنائے ہرمز کو دوبارہ کھولنے اور وسیع تر معاہدے کی جانب پیش رفت کا تصور شامل تھا۔
فروری میں امریکا اور اسرائیل کی جانب سے ایران پر بڑے پیمانے پر حملوں کے بعد ایران نے اسرائیل اور خطے میں موجود امریکی اڈوں پر میزائل اور ڈرون حملے کیے تھے۔ اس کے بعد تنازع خطے کے دیگر حصوں تک پھیل گیا، جبکہ جنگ کے خاتمے کے لیے سفارتی کوششیں بھی جاری ہیں۔








