3 رَبيع الثاني / September 14

حب کے قریب گڈانی کے سمندر میں ماہی گیروں کی کشتی الٹنے کے حادثے میں 3 ماہی گیر جاں بحق ہوگئے۔

پولیس کے مطابق ہفتے کے روز پیش آنے والے حادثے کے وقت کشتی میں سوار 3 ماہی گیروں کو ریسکیو کرکے بچا لیا گیا تھا، تاہم 3 ماہی گیر لاپتا ہوگئے تھے۔

پولیس حکام کے مطابق حادثے کے بعد گزشتہ روز ایک ماہی گیر کی لاش سمندر سے نکال لی گئی تھی۔

ریسکیو حکام کا کہنا ہے کہ لاپتا ہونے والے مزید 2 ماہی گیروں کی لاشیں بھی تلاش کرکے نکال لی گئی ہیں۔

حادثے کے نتیجے میں مجموعی طور پر 3 ماہی گیروں کے جاں بحق ہونے کی تصدیق کی گئی ہے۔