3 رَبيع الثاني / September 14

انگلینڈ کے خلاف ٹیسٹ سیریز میں کلین سوئپ کے بعد پاکستان کرکٹ ٹیم پر سلو اوور ریٹ کی خلاف ورزی پر جرمانہ عائد کر دیا گیا۔

انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) کے مطابق آخری ٹیسٹ میچ میں پاکستان ٹیم مقررہ وقت میں 11 اوورز کم کر سکی، جس پر ٹیم کے کھلاڑیوں پر مجموعی طور پر 50 فیصد میچ فیس کا جرمانہ عائد کیا گیا ہے۔

آئی سی سی کے مطابق سلو اوور ریٹ کی خلاف ورزی کے باعث پاکستان کے ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ کے 11 پوائنٹس بھی کاٹ دیے گئے ہیں۔

آئی سی سی کا کہنا ہے کہ پاکستان ٹیم کے کپتان بابر اعظم نے سلو اوور ریٹ کی خلاف ورزی تسلیم کرلی، جس کے بعد سزا سے متعلق کارروائی مکمل کرلی گئی۔

واضح رہے کہ انگلینڈ نے آخری ٹیسٹ میں کامیابی حاصل کرکے پاکستان کے خلاف سیریز میں کلین سوئپ مکمل کیا تھا۔