119
لندن دورے کا خرچہ مریم نواز نے خود ادا کرنا ہے: مریم اورنگزیب
سینئر وزیر پنجاب مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ آج کل تنقید وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کے جہاز یا بیانات پر نہیں بلکہ ان کی کارکردگی اور بڑھتی ہوئی مقبولیت پر کی جا رہی ہے۔ اپنے ایک بیان میں مریم اورنگزیب نے وزیراعلیٰ پنجاب کے لندن دورے اور ان کے بیان پر تنقید کرنے والوں…
سینئر وزیر پنجاب مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ آج کل تنقید وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کے جہاز یا بیانات پر نہیں بلکہ ان کی کارکردگی اور بڑھتی ہوئی مقبولیت پر کی جا رہی ہے۔
اپنے ایک بیان میں مریم اورنگزیب نے وزیراعلیٰ پنجاب کے لندن دورے اور ان کے بیان پر تنقید کرنے والوں سے عوام سے معافی مانگنے کا مطالبہ کیا۔
مریم اورنگزیب کا کہنا تھا کہ لندن دورے کے اخراجات مریم نواز خود ادا کریں گی، اس لیے وزیراعلیٰ کے دورے اور بیان پر تنقید کرنے والوں کو عوام سے معافی مانگنی چاہیے۔
انہوں نے کہا کہ وزیراعلیٰ کے بیان کو صوبوں میں نفرت اور قوم میں تقسیم پیدا کرنے کے لیے استعمال کرنے والوں کو بھی عوام سے معافی مانگنی چاہیے۔
مریم اورنگزیب کے مطابق مریم نواز کی کارکردگی اور مقبولیت پر ہونے والی تنقید کے پیچھے سیاسی مخالفت کارفرما ہے۔








