119
ایران پڑوسی اور مسلم ممالک سے کوئی اختلاف نہیں رکھتا: مسعود پزشکیان
ایرانی صدر مسعود پزشکیان نے کہا ہے کہ ایران جنگ جاری رکھنا نہیں چاہتا بلکہ اب بھی امن کو ترجیح دیتا ہے، جبکہ ایران کے اپنے پڑوسی اور مسلم ممالک کے ساتھ کوئی اختلاف نہیں۔ نئی دہلی میں ایرانی صدر مسعود پزشکیان نے ملائیشیا کے صدر سے ملاقات کی، جس کے دوران خطے کی صورتحال…
ایرانی صدر مسعود پزشکیان نے کہا ہے کہ ایران جنگ جاری رکھنا نہیں چاہتا بلکہ اب بھی امن کو ترجیح دیتا ہے، جبکہ ایران کے اپنے پڑوسی اور مسلم ممالک کے ساتھ کوئی اختلاف نہیں۔
نئی دہلی میں ایرانی صدر مسعود پزشکیان نے ملائیشیا کے صدر سے ملاقات کی، جس کے دوران خطے کی صورتحال اور باہمی امور پر گفتگو ہوئی۔
اس موقع پر مسعود پزشکیان نے کہا کہ ایران چاہتا ہے کہ اس کے حقوق کا احترام کیا جائے، ظالمانہ پابندیاں ختم کی جائیں اور اسے اپنے بین الاقوامی حقوق دیے جائیں۔
ایرانی صدر کا کہنا تھا کہ امریکا ایران کو دشمن بنانا چاہتا ہے، جبکہ ان کے بقول امریکا، اسرائیل اور یورپی ممالک چاہتے ہیں کہ خطے میں کوئی ملک آزاد نہ رہے۔
مسعود پزشکیان نے ایک بار پھر واضح کیا کہ ایران جنگ کا خواہاں نہیں اور امن کو ترجیح دیتا ہے، تاہم اپنے حقوق کے تحفظ کو بھی ضروری سمجھتا ہے۔








