118
ٹرمپ کو مبینہ ایرانی دھمکی کی اطلاع پر امریکی انٹیلی جنس کے شکوک، رپورٹ میں اہم انکشاف
واشنگٹن: امریکی انٹیلی جنس حکام نے ایران کی جانب سے صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو قتل کرنے کی مبینہ دھمکی سے متعلق معلومات کی قابلِ اعتماد ہونے پر شکوک کا اظہار کیا ہے۔ امریکی اخبار واشنگٹن پوسٹ نے امریکی حکام کے حوالے سے رپورٹ کیا ہے کہ مبینہ ایرانی دھمکی سے متعلق معلومات اسرائیل کی جانب…
واشنگٹن: امریکی انٹیلی جنس حکام نے ایران کی جانب سے صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو قتل کرنے کی مبینہ دھمکی سے متعلق معلومات کی قابلِ اعتماد ہونے پر شکوک کا اظہار کیا ہے۔
امریکی اخبار واشنگٹن پوسٹ نے امریکی حکام کے حوالے سے رپورٹ کیا ہے کہ مبینہ ایرانی دھمکی سے متعلق معلومات اسرائیل کی جانب سے امریکا کو فراہم کی گئی تھیں۔
رپورٹ کے مطابق اسرائیلی حکومت نے مبینہ دھمکی سے متعلق معلومات سی آئی اے کے ساتھ شیئر کیں، جس کے بعد ٹرمپ کی سیکیورٹی کے لیے اضافی اقدامات کیے گئے۔
رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ امریکی انٹیلی جنس کے بعض تجزیہ کاروں نے ان معلومات کو کم اعتبار کا حامل قرار دیتے ہوئے انتظامیہ کے حکام کو اپنے تحفظات سے آگاہ کیا۔
واشنگٹن پوسٹ کے مطابق ٹرمپ کو لاحق مبینہ خطرے سے متعلق اطلاعات کی بنیاد امریکی انٹیلی جنس اداروں کے بجائے اسرائیلی ذرائع پر تھی، جس کی وجہ سے امریکی حکام کے درمیان معلومات کی قابلِ اعتماد حیثیت پر سوالات اٹھے۔
رپورٹ کے مطابق اسی سیکیورٹی خدشے کے پیش نظر گزشتہ ماہ نیٹو سربراہی اجلاس کے بعد ترکیہ کے دارالحکومت انقرہ سے ٹرمپ کو خفیہ طور پر ایک متبادل فوجی طیارے کے ذریعے روانہ کیا گیا۔
ٹرمپ نے بعد ازاں صحافیوں سے گفتگو میں تصدیق کی تھی کہ انہیں انقرہ کے رن وے پر خفیہ طور پر ایک دوسرے طیارے میں منتقل کیا گیا تھا۔
رپورٹ میں سامنے آنے والی تفصیلات کے بعد امریکی صدر کی سیکیورٹی، خفیہ معلومات کے ذرائع اور انٹیلی جنس اداروں کے درمیان معلومات کے تجزیے سے متعلق نئے سوالات پیدا ہوگئے ہیں۔








