23 صَفَر / August 06

کراچی: آئی جی سندھ جاوید عالم نے دعویٰ کیا ہے کہ نوجوان تاجر میر رضا کی موت کے کیس میں اہم پیشرفت ہوئی ہے اور پولیس نے کیس مکمل طور پر ٹریس کر لیا ہے۔

ایک بیان میں آئی جی سندھ نے کہا کہ پولیس نے اس کیس پر بھرپور محنت کی ہے اور تفتیش میں کسی قسم کی غفلت یا لاپرواہی نہیں برتی گئی۔ انہوں نے بتایا کہ پولیس جلد ہی پریس کانفرنس کے ذریعے کیس کی مکمل تفصیلات عوام کے سامنے پیش کرے گی۔

دوسری جانب میر رضا کے والد میر حسین نے پولیس تفتیش پر شدید تحفظات کا اظہار کرتے ہوئے الزام لگایا کہ پولیس اصل حقائق کے بجائے کسی اور رخ پر تحقیقات کر رہی ہے۔

انہوں نے کہا کہ ان کے بیٹے کے قتل کی بات کی جا رہی ہے، مگر تفتیش کا رخ مختلف ہے۔ ان کا سوال تھا کہ پوسٹ مارٹم کرنے والا ڈاکٹر کہاں ہے اور اب تک پولیس نے اہلِ خانہ کا باقاعدہ بیان بھی ریکارڈ نہیں کیا۔

میر حسین کا کہنا تھا کہ میڈیا پر معاملہ سامنے آنے کے بعد ہی پولیس نے رپورٹ فراہم کی، جبکہ متاثرہ خاندان کو انصاف کی فراہمی کے لیے شفاف اور غیر جانبدار تحقیقات کی ضرورت ہے۔

متعلقہ خبریں