23 صَفَر / August 06

اسلام آباد: جڑواں شہروں راولپنڈی اور اسلام آباد میں موسلادھار بارش کے بعد موسم خوشگوار ہو گیا، جبکہ لاہور کے مختلف علاقوں میں بھی بارش ریکارڈ کی گئی۔

محکمۂ موسمیات کے مطابق ملک کے شمالی علاقوں پر کمزور مون سون ہواؤں کے ساتھ مغربی ہواؤں کا سلسلہ بھی اثر انداز ہو رہا ہے، جس کے باعث مختلف علاقوں میں بارش کا امکان برقرار ہے۔

محکمۂ موسمیات نے پیش گوئی کی ہے کہ آج اسلام آباد، پنجاب، خیبرپختونخوا، گلگت بلتستان اور آزاد کشمیر کے مختلف مقامات پر گرج چمک کے ساتھ بارش متوقع ہے۔

ماہرینِ موسمیات نے شہریوں کو بارش کے دوران غیر ضروری سفر سے گریز، نشیبی علاقوں میں احتیاط اور موسمی صورتحال سے متعلق سرکاری ہدایات پر عمل کرنے کی ہدایت کی ہے۔

متعلقہ خبریں