23 صَفَر / August 06

مدینہ منورہ: نائب وزیرِ اعظم اور وزیرِ خارجہ اسحاق ڈار نے مدینہ منورہ میں مسجد نبوی ﷺ میں حاضری دی، روضۂ رسول ﷺ پر سلام پیش کیا اور نوافل ادا کیے۔

دفتر خارجہ کے مطابق اسحاق ڈار نے اس موقع پر پاکستان کی سلامتی، ترقی، خوشحالی اور امتِ مسلمہ کی فلاح و بہبود کے لیے خصوصی دعائیں بھی کیں۔

اپنے دورۂ مدینہ کے دوران نائب وزیرِ اعظم نے جبل اُحد کا بھی دورہ کیا اور حضرت سیدنا امیر حمزہؓ کے مزار پر حاضری دے کر فاتحہ خوانی کی۔

دفتر خارجہ کے مطابق یہ روحانی دورہ پاکستان کی ترقی، قومی یکجہتی اور عالمِ اسلام کے امن و استحکام کے لیے دعاؤں کے ساتھ اختتام پذیر ہوا۔

متعلقہ خبریں