98
اسلام آباد میں دوسرے قومی بانڈو مارشل آرٹس مقابلے، ملک بھر سے کھلاڑیوں کی شرکت متوقع
اسلام آباد میں دوسرے قومی بانڈو مارشل آرٹس مقابلے، ملک بھر سے کھلاڑیوں کی شرکت متوقع اسلام آباد میں دوسرے قومی بانڈو مارشل آرٹس مقابلے 18 جنوری 2025 کو لیاقت باغ اسپورٹس کمپلیکس میں منعقد کیے جائیں گے۔ یہ مقابلے پاکستان بانڈو فیڈریشن کے چیئرمین اور صدارتی ایوارڈ یافتہ گرینڈ ماسٹر محمد اشرف طائی کی…
اسلام آباد میں دوسرے قومی بانڈو مارشل آرٹس مقابلے، ملک بھر سے کھلاڑیوں کی شرکت متوقع
اسلام آباد میں دوسرے قومی بانڈو مارشل آرٹس مقابلے 18 جنوری 2025 کو لیاقت باغ اسپورٹس کمپلیکس میں منعقد کیے جائیں گے۔ یہ مقابلے پاکستان بانڈو فیڈریشن کے چیئرمین اور صدارتی ایوارڈ یافتہ گرینڈ ماسٹر محمد اشرف طائی کی ہدایات پر ڈاکٹر محمد افضل بابر (مرحوم)، سابق وائس چیئرمین اسلام آباد بانڈو ایسوسی ایشن، کی یاد میں منعقد کیے جا رہے ہیں۔
منتظمین کے مطابق مقابلوں کا انعقاد آر کے پیزا بھارہ کہو کے تعاون سے کیا جا رہا ہے، جبکہ چیف آرگنائزر کی ذمہ داریاں اسلام آباد بانڈو ایسوسی ایشن کے صدر اور نشان حیدر اکیڈمی آف مارشل آرٹس کے سی ای او علی عمران راجپوت انجام دے رہے ہیں۔
تقریب میں خیبر پختونخوا بانڈو ایسوسی ایشن کے سرپرستِ اعلیٰ محمد سخی جان، اسلام آباد بانڈو ایسوسی ایشن کے چیئرمین چوہدری افضل حسین اور آر کے پیزا کے چیئرمین و اسلام آباد بانڈو ایسوسی ایشن کے وائس چیئرمین محمد ریاض بطور مہمانِ خصوصی شرکت کریں گے۔
علی عمران راجپوت کا کہنا ہے کہ ان مقابلوں میں ملک بھر سے سینکڑوں کھلاڑی حصہ لیں گے۔ ان کے مطابق ہر سال ایسے دو بڑے ایونٹس کا انعقاد اس لیے کیا جاتا ہے تاکہ نوجوانوں اور بچوں میں صحت مند سرگرمیوں کو فروغ دیا جا سکے اور انہیں منشیات، غیر اخلاقی رویّوں اور دیگر سماجی برائیوں سے دور رکھا جا سکے۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ مارشل آرٹس نہ صرف جسمانی فٹنس میں بہتری لاتے ہیں بلکہ نظم و ضبط، خود اعتمادی اور مثبت طرزِ زندگی کو بھی فروغ دیتے ہیں، جو ایک صحت مند اور روشن مستقبل کی بنیاد بنتا ہے۔








