5 مُحَرَّم / June 30

دریائے سوات میں سیلابی ریلہ: 18 افراد بہہ گئے، 5 کی لاشیں برآمد

خیبر پختونخوا کے ضلع سوات میں بارش کے بعد دریائے سوات میں آنے والے پانی کے تیز ریلے نے 18 افراد کو اپنی لپیٹ میں لے لیا۔

ریسکیو حکام کے مطابق، اب تک 3 افراد کو زندہ بچا لیا گیا ہے، جبکہ 5 افراد کی لاشیں نکال لی گئی ہیں۔ دیگر 10 افراد کی تلاش جاری ہے۔

حکام کا کہنا ہے کہ واقعہ اس وقت پیش آیا جب سیاح ناشتہ کر رہے تھے کہ اچانک تیز ہوا اور پانی کے ریلے نے انہیں اپنی لپیٹ میں لے لیا۔

لاپتہ ہونے والوں میں ایک ہی خاندان کے افراد بھی شامل ہیں۔ جیو نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے متاثرہ خاندان کے ایک فرد نے بتایا کہ ایک خاتون اور 9 بچے دریا کے قریب موجود تھے، جو سب لاپتہ ہو گئے۔ بعد میں خاتون کی لاش برآمد کر لی گئی، جبکہ بچوں کی تلاش جاری ہے۔

ریسکیو ٹیمیں موقع پر موجود ہیں اور سرچ آپریشن میں مصروف ہیں۔