8 جُمادى الآخرة / November 18

نور میڈیا | اسپورٹس نیوز

راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں سری لنکا کے خلاف دوسرے ٹیسٹ کے دوسرے روز پاکستان کی پہلی اننگز جاری ہے۔ قومی ٹیم نے دن کا آغاز 3 وکٹوں کے نقصان پر 121 رنز سے کیا۔

دوسرے روز کے آغاز پر ہی سری لنکا نے پاکستان کو چوتھا نقصان پہنچایا، اذان اویس 47 رنز بنا کر پویلین لوٹ گئے۔

واضح رہے کہ سری لنکا کی ٹیم پہلی اننگز میں صرف 98 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئی تھی۔ پاکستان کی جانب سے محمد عباس، رضا اللہ اور عامر جمال نے تین، تین وکٹیں حاصل کیں، جبکہ ثاقب خان نے ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔

پہلے روز پاکستان کی جانب سے طیب عارف 46 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے تھے، جبکہ محمد طحٰہ اور کپتان بابر اعظم 8، 8 رنز بنا سکے تھے۔