0
ارشدیپ سنگھ سے شہرت کے لیے تعلقات کا الزام، ثمرین کور نے خاموشی توڑ دی
نور میڈیا | شوبز نیوز بھارتی اداکارہ اور ماڈل ثمرین کور نے کرکٹر ارشدیپ سنگھ کے ساتھ مبینہ تعلقات پر ہونے والی تنقید اور سوشل میڈیا ٹرولنگ کا جواب دے دیا۔ 27 سالہ ثمرین کور نے انسٹاگرام اسٹوریز میں کہا کہ خواتین کو سوشل میڈیا پر ہر صورت تنقید کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔ اگر…
نور میڈیا | شوبز نیوز
بھارتی اداکارہ اور ماڈل ثمرین کور نے کرکٹر ارشدیپ سنگھ کے ساتھ مبینہ تعلقات پر ہونے والی تنقید اور سوشل میڈیا ٹرولنگ کا جواب دے دیا۔
27 سالہ ثمرین کور نے انسٹاگرام اسٹوریز میں کہا کہ خواتین کو سوشل میڈیا پر ہر صورت تنقید کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔ اگر وہ اپنے تعلقات نجی رکھیں تو انہیں اپنے ساتھی پر فخر نہ کرنے کا طعنہ دیا جاتا ہے، جبکہ محبت کا کھل کر اظہار کرنے پر شہرت حاصل کرنے کی کوشش کا الزام لگایا جاتا ہے۔
اداکارہ نے ان الزامات کو بھی مسترد کیا کہ وہ ارشدیپ سنگھ کی شہرت یا دولت کی وجہ سے ان کے ساتھ تعلقات میں ہیں۔
ثمرین کور کے بیان کے بعد سوشل میڈیا پر نجی زندگی اور مشہور شخصیات کے تعلقات پر ہونے والی تنقید کے حوالے سے بحث جاری ہے۔














