0
پاکستان میں انگلینڈ کی مسلسل شکستیں، احمد شہزاد اور کیون پیٹرسن کے درمیان سوشل میڈیا پر طنزیہ جملوں کا تبادلہ
نور میڈیا | کھیلوں کی خبریں پاکستان میں جاری سہ ملکی ون ڈے سیریز میں انگلینڈ کی مسلسل ناکامیوں کے بعد سابق پاکستانی اوپنر احمد شہزاد اور سابق انگلش کرکٹر کیون پیٹرسن کے درمیان سوشل میڈیا پر دلچسپ نوک جھونک ہوئی۔ احمد شہزاد نے انسٹاگرام پر کیون پیٹرسن کی ایک پوسٹ پر تبصرہ کرتے ہوئے…
نور میڈیا | کھیلوں کی خبریں
پاکستان میں جاری سہ ملکی ون ڈے سیریز میں انگلینڈ کی مسلسل ناکامیوں کے بعد سابق پاکستانی اوپنر احمد شہزاد اور سابق انگلش کرکٹر کیون پیٹرسن کے درمیان سوشل میڈیا پر دلچسپ نوک جھونک ہوئی۔
احمد شہزاد نے انسٹاگرام پر کیون پیٹرسن کی ایک پوسٹ پر تبصرہ کرتے ہوئے انہیں مشورہ دیا کہ وہ اپنی ٹیم کے ساتھ وقت گزاریں، کیونکہ پاکستان میں انگلش ٹیم کی خوب پٹائی ہو رہی ہے۔
جواب میں کیون پیٹرسن نے بھی طنزیہ انداز اپناتے ہوئے کہا کہ وہ پاکستان آنے والے تھے، لیکن احمد شہزاد کی موجودگی کا سن کر اپنا ارادہ بدل لیا، کیونکہ وہ وہاں ان کے ڈراموں سے نمٹنا نہیں چاہتے تھے۔
دونوں سابق کرکٹرز کی اس دلچسپ گفتگو نے سوشل میڈیا صارفین کی توجہ حاصل کر لی۔
انگلینڈ کو مسلسل تین شکستوں کا سامنا
سہ ملکی سیریز میں پاکستان، انگلینڈ اور سری لنکا کی ٹیمیں شریک ہیں۔ انگلینڈ کو پہلے راولپنڈی میں پاکستان کے ہاتھوں 87 رنز سے شکست ہوئی، جبکہ سری لنکا نے بھی اسی میدان پر سنسنی خیز مقابلے کے بعد انگلینڈ کو 2 وکٹوں سے ہرا دیا۔
تیسرے میچ میں لاہور کے میدان پر پاکستان نے انگلینڈ کو ایک وکٹ سے شکست دی۔ انگلینڈ نے بین ڈکٹ کی سنچری کی بدولت 241 رنز بنائے، تاہم پاکستان نے شاداب خان کی ناقابلِ شکست 113 رنز کی شاندار اننگز کی بدولت ہدف حاصل کر لیا۔







