0
اسپین میں دو تیز رفتار ٹرینیں آپس میں ٹکرا گئیں، 10 افراد ہلاک
نور میڈیا | بین الاقوامی خبریں اسپین میں دو تیز رفتار ٹرینوں کے تصادم کے نتیجے میں کم از کم 10 افراد ہلاک جبکہ متعدد زخمی ہو گئے۔ ہسپانوی حکام کے مطابق حادثے کے بعد میڈرڈ سے جنوبی علاقے اندلس جانے والی ٹرین سروس معطل کر دی گئی۔ ریلوے آپریٹر کے مطابق ایک ٹرین اسی…
نور میڈیا | بین الاقوامی خبریں
اسپین میں دو تیز رفتار ٹرینوں کے تصادم کے نتیجے میں کم از کم 10 افراد ہلاک جبکہ متعدد زخمی ہو گئے۔
ہسپانوی حکام کے مطابق حادثے کے بعد میڈرڈ سے جنوبی علاقے اندلس جانے والی ٹرین سروس معطل کر دی گئی۔
ریلوے آپریٹر کے مطابق ایک ٹرین اسی پٹری پر آگے چلنے والی دوسری ٹرین کے پچھلے حصے سے ٹکرا گئی، جس کے نتیجے میں دو بوگیاں پٹری سے اتر گئیں۔
حادثے کے بعد امدادی کارروائیاں اور صورتحال کا جائزہ لینے کا عمل جاری ہے۔







