14 جُمادى الآخرة / December 05

سندھی ڈراموں کے معروف سینئر اداکار میر محمد لاکھو انتقال کرگئے

پاکستانی سینئر اداکار میر محمد لاکھو 70 برس کی عمر میں انتقال کرگئے۔

سندھی اور اردو ڈراموں میں فنکارانہ صلاحیتوں کا مظاہرہ پیش کرنے والے  اداکار کے بیٹے اکبر لاکھو نے تصدیق کرتے ہوئے بتایا ہے کہ ان کے والد میر محمد لاکھو عارضہ قلب اور پھیپھڑوں میں مبتلا تھے، جس کے باعث وہ 70 برس کی عمر میں انتقال کرگئے ہیں۔

انہوں نے مزید بتایا کہ والد کی 2 روز قبل زیادہ طبیعت ناساز ہوئی اور ان کا انتقال صبح 4 بجے ہوا جس کے بعد آبائی گاؤں میں ان کی تدفین ہوئی۔

واضح رہے کہ میر محمد لاکھو نے کراچی سینٹر سے سندھی ڈراموں سے اداکاری کا آغاز کیا اور انہوں نے اردو ، بلوچی زبان کے ڈراموں میں بھی اداکاری کے جوہر دکھائے۔

Tags