119
’’مجھے کپتان کی فکر ہے، 3 سال سے ان کی تصویر تک نہیں دیکھی‘‘: وسیم اکرم
پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان اور 1992ء کا ورلڈ کپ جیتنے والی ٹیم کے اہم رکن وسیم اکرم نے بانی پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے ساتھ منصفانہ سلوک کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔ وسیم اکرم نے انگلینڈ کے سابق کپتان ایان بوتھم کے ساتھ مشترکہ میزبانی میں نشر ہونے والے پوڈکاسٹ ’’اولڈ…
پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان اور 1992ء کا ورلڈ کپ جیتنے والی ٹیم کے اہم رکن وسیم اکرم نے بانی پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے ساتھ منصفانہ سلوک کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔
وسیم اکرم نے انگلینڈ کے سابق کپتان ایان بوتھم کے ساتھ مشترکہ میزبانی میں نشر ہونے والے پوڈکاسٹ ’’اولڈ بوائز، نیو بالز‘‘ میں گفتگو کرتے ہوئے ان تمام کپتانوں کا شکریہ ادا کیا جنہوں نے حال ہی میں بانی پی ٹی آئی کے حق میں درخواست پر دستخط کیے۔
سابق فاسٹ بولر نے کہا کہ ’’مجھے کپتان کی فکر ہے، میں انہیں بطور دوست یاد کرتا ہوں، بطور سرپرست ان کی کمی محسوس کرتا ہوں اور بطور رہنما ہم سب انہیں یاد کرتے ہیں۔‘‘
وسیم اکرم کا کہنا تھا کہ ’’ہم نے تین سال سے ان کی تصویر تک نہیں دیکھی۔‘‘
انہوں نے حکام سے مطالبہ کیا کہ بانی پی ٹی آئی کے ساتھ منصفانہ سلوک کیا جائے۔
سابق کپتان نے کہا کہ جس طرح ماضی میں دیگر سیاست دانوں کے ساتھ معاملات کیے جاتے رہے ہیں، اسی طرح بانی پی ٹی آئی کے ساتھ بھی انصاف اور منصفانہ رویہ اختیار کیا جانا چاہیے۔








