119
راولپنڈی جوڈیشل کمپلیکس کی پارکنگ سے وکیل کی لاش برآمد
راولپنڈی کرائم نیوزراولپنڈی جوڈیشل کمپلیکس کی پارکنگ میں کھڑی گاڑی سے وکیل کی لاش برآمد ہوئی ہے۔ پولیس کے مطابق جاں بحق وکیل کی شناخت ثناء اللہ ستی کے نام سے ہوئی ہے۔ واقعے کی اطلاع ملتے ہی تھانہ سول لائن پولیس کی بھاری نفری موقع پر پہنچ گئی، جبکہ فارنزک ٹیموں کو بھی شواہد…
راولپنڈی کرائم نیوزراولپنڈی جوڈیشل کمپلیکس کی پارکنگ میں کھڑی گاڑی سے وکیل کی لاش برآمد ہوئی ہے۔
پولیس کے مطابق جاں بحق وکیل کی شناخت ثناء اللہ ستی کے نام سے ہوئی ہے۔
واقعے کی اطلاع ملتے ہی تھانہ سول لائن پولیس کی بھاری نفری موقع پر پہنچ گئی، جبکہ فارنزک ٹیموں کو بھی شواہد اکٹھے کرنے کے لیے طلب کر لیا گیا۔
پولیس کا کہنا ہے کہ وکیل کی موت قتل ہے یا طبعی، اس حوالے سے تحقیقات جاری ہیں اور موت کی حتمی وجہ تفتیش اور فارنزک شواہد کی روشنی میں سامنے آئے گی۔
واقعے کی اطلاع ملنے پر وکلا کی بڑی تعداد بھی جوڈیشل کمپلیکس میں جمع ہوگئی۔








