119
ڈیفنس تشدد کیس، ایس ایس پی کورنگی کے سسرالی رشتہ داروں پر مقدمے کی سفارش
کراچی کے علاقے ڈیفنس میں اپارٹمنٹ میں بااثر افراد کی جانب سے بھائی اور بہن پر مبینہ تشدد کے کیس کی انکوائری مکمل کرلی گئی ہے۔ ذرائع کے مطابق ڈی آئی جی ساؤتھ نے انکوائری رپورٹ ایڈیشنل آئی جی کراچی کو ارسال کردی، جس میں متاثرہ بہن بھائی کے خلاف درج مقدمے کو بی کلاس…
کراچی کے علاقے ڈیفنس میں اپارٹمنٹ میں بااثر افراد کی جانب سے بھائی اور بہن پر مبینہ تشدد کے کیس کی انکوائری مکمل کرلی گئی ہے۔
ذرائع کے مطابق ڈی آئی جی ساؤتھ نے انکوائری رپورٹ ایڈیشنل آئی جی کراچی کو ارسال کردی، جس میں متاثرہ بہن بھائی کے خلاف درج مقدمے کو بی کلاس کرنے کی سفارش کی گئی ہے۔
رپورٹ میں ایس ایس پی کورنگی کی ساس، سالی، سالے اور متعلقہ پولیس اہلکاروں کے خلاف بھی مقدمہ درج کرنے کی سفارش کی گئی ہے۔
ذرائع کے مطابق انکوائری میں واقعے کے مختلف پہلوؤں کا جائزہ لیا گیا، جبکہ مزید قانونی کارروائی کا فیصلہ متعلقہ حکام کی جانب سے کیا جائے گا۔








