0
مریم نواز کا دعویٰ: اپنی جماعت کو بھی میرے وزیرِ اعلیٰ بننے پر ڈر تھا، آج دنیا میں خود کو منوا لیا
نور میڈیا | سیاسی خبریں وزیرِ اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے کہا ہے کہ تین سال پہلے کوئی تصور بھی نہیں کر سکتا تھا کہ پنجاب جیسا بڑا صوبہ ایک خاتون چلائے گی۔ ان کے مطابق، ان کی اپنی جماعت کے بعض لوگوں اور شہباز شریف کو بھی ان کے وزیرِ اعلیٰ بننے پر خدشات…
نور میڈیا | سیاسی خبریں
وزیرِ اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے کہا ہے کہ تین سال پہلے کوئی تصور بھی نہیں کر سکتا تھا کہ پنجاب جیسا بڑا صوبہ ایک خاتون چلائے گی۔ ان کے مطابق، ان کی اپنی جماعت کے بعض لوگوں اور شہباز شریف کو بھی ان کے وزیرِ اعلیٰ بننے پر خدشات تھے، تاہم آج انہوں نے دنیا بھر میں اپنی صلاحیتوں کا لوہا منوایا ہے۔
مریم نواز کا کہنا تھا کہ وہ اپنے کاروباری معاملات خود سنبھالتی ہیں اور انہیں کسی کے آگے ہاتھ پھیلانے کی ضرورت نہیں۔ انہوں نے واضح کیا کہ سرکاری اداروں میں وائس چیئرمین، پرنسپل اور دیگر عہدوں پر تقرریاں سفارش کے بجائے میرٹ پر ہونی چاہئیں۔
انہوں نے کہا کہ پنجاب کو خواتین اور بچیوں کے لیے محفوظ بنانے کی کوشش کی ہے۔ ان کے بقول، جہاں کسی کے ساتھ زیادتی یا تکلیف کا معاملہ ہوگا، وہاں کارروائی کی جائے گی۔ تاہم انہوں نے واضح کیا کہ انہوں نے کبھی کسی کو قانون ہاتھ میں لینے کی ترغیب نہیں دی۔
وزیرِ اعلیٰ پنجاب نے بچیوں کو خواتین کے تحفظ سے متعلق موبائل ایپلی کیشن ڈاؤن لوڈ کرنے کی ہدایت بھی کی۔ ان کا کہنا تھا کہ بہت سی لڑکیاں گھریلو یا دیگر وجوہات کی بنا پر پولیس اسٹیشن نہیں جا سکتیں، اس لیے ان کے تحفظ کے لیے متبادل سہولتیں فراہم کرنا ضروری ہے














