119
بنگلادیش میں خسرے کی سنگین وبا، 6 ماہ میں 999 بچوں کی اموات
بنگلادیش میں خسرے کی سنگین وبا کے باعث اسپتالوں پر مریضوں کا دباؤ بڑھ گیا ہے، جبکہ بیمار بچوں کی بڑی تعداد میں آمد کے باعث متعدد طبی مراکز میں گنجائش کم پڑنے لگی ہے۔ غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق بنگلادیش میں گزشتہ 6 ماہ کے دوران خسرے کے باعث 999 بچوں کی اموات…
بنگلادیش میں خسرے کی سنگین وبا کے باعث اسپتالوں پر مریضوں کا دباؤ بڑھ گیا ہے، جبکہ بیمار بچوں کی بڑی تعداد میں آمد کے باعث متعدد طبی مراکز میں گنجائش کم پڑنے لگی ہے۔
غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق بنگلادیش میں گزشتہ 6 ماہ کے دوران خسرے کے باعث 999 بچوں کی اموات ریکارڈ کی گئی ہیں۔
بنگلادیشی وزارتِ صحت کے مطابق اس عرصے کے دوران 19 ہزار 835 مریضوں میں خسرے کی تصدیق ہوئی، جبکہ خسرے کے ایک لاکھ 66 ہزار مشتبہ کیسز رپورٹ ہوئے۔
وزارتِ صحت کے اعداد و شمار کے مطابق خسرے کے شبہ میں ایک لاکھ 46 ہزار افراد کو اسپتالوں میں داخل کیا گیا، جس کے باعث طبی مراکز پر شدید دباؤ بڑھا ہے۔
ماہرین کا کہنا ہے کہ ویکسی نیشن مہم جاری رہنے کے باوجود حفاظتی اقدامات میں کمی اور ویکسین سے محروم بچوں کی موجودگی وبا کے پھیلاؤ میں اہم عوامل ہوسکتے ہیں۔
وبائی امراض سے متعلق اعداد و شمار کے مطابق بنگلادیش اس وقت دنیا کی شدید ترین خسرہ وباؤں میں سے ایک کا سامنا کر رہا ہے، جس کے باعث بچوں کی صحت اور اسپتالوں کی استعداد پر دباؤ بڑھتا جا رہا ہے۔







