1
رونالڈو کا سعودی عرب سے اظہارِ یکجہتی، فتح کے بعد سبز مفلر گلے میں ڈال لیا
النصر نے ایشین چیمپئنز لیگ ایلیٹ میں ازبکستان کے کلب نیفتچی فرغانہ کو 1-3 سے شکست دے دی۔ میچ کے بعد کرسٹیانو رونالڈو نے سبز سعودی مفلر پہن کر سعودی عرب سے یکجہتی کا اظہار کیا۔ سعودی عرب کے فٹ بال کلب النصر نے ایشین چیمپئنز لیگ ایلیٹ کے مقابلے میں ازبکستان کے کلب نیفتچی…
النصر نے ایشین چیمپئنز لیگ ایلیٹ میں ازبکستان کے کلب نیفتچی فرغانہ کو 1-3 سے شکست دے دی۔ میچ کے بعد کرسٹیانو رونالڈو نے سبز سعودی مفلر پہن کر سعودی عرب سے یکجہتی کا اظہار کیا۔
سعودی عرب کے فٹ بال کلب النصر نے ایشین چیمپئنز لیگ ایلیٹ کے مقابلے میں ازبکستان کے کلب نیفتچی فرغانہ کو 1-3 سے شکست دے دی۔ میچ کے بعد النصر کے کپتان اور عالمی شہرت یافتہ فٹ بالر کرسٹیانو رونالڈو کی جانب سے سعودی عرب سے اظہارِ یکجہتی کے انداز نے شائقین کی توجہ حاصل کر لی۔
میچ میں کامیابی کے بعد کرسٹیانو رونالڈو نے گلے میں سبز سعودی مفلر ڈال لیا، جسے سعودی عرب سے یکجہتی کے اظہار کے طور پر دیکھا گیا۔
رونالڈو کے اس اقدام کو مقامی شائقین اور میڈیا کی جانب سے سراہا گیا۔ سوشل میڈیا پر بھی اس منظر کے حوالے سے دلچسپی کا اظہار کیا گیا۔
رپورٹ کے مطابق ریاض میں سیکیورٹی خدشات کے باعث میچ کا آغاز مقررہ وقت سے تاخیر سے ہوا۔ تاہم مقابلے میں النصر نے نیفتچی فرغانہ کو 1-3 سے شکست دے کر کامیابی اپنے نام کی۔
کرسٹیانو رونالڈو کی جانب سے سعودی مفلر پہننے کا منظر میچ کے بعد نمایاں رہا اور کھیل کے شائقین کی توجہ کا مرکز بن گیا۔














