15 رَبيع الثاني / September 26

ناگالینڈ: بھارتی ریاست ناگالینڈ کے دو اضلاع میں مبینہ طور پر ملاوٹ شدہ یا زہریلی شراب پینے سے 19 افراد ہلاک ہو گئے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق واقعے کے بعد پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے مشتبہ ملاوٹ شدہ شراب کی تقریباً 3 ہزار بوتلیں ضبط کرلی ہیں۔

رپورٹس کے مطابق ہلاکتوں کے واقعے کی تحقیقات کے لیے پولیس کی خصوصی ٹیم تشکیل دے دی گئی ہے، جبکہ مختلف مقامات پر چھاپہ مار کارروائیوں کے دوران 19 افراد کو حراست میں لیا گیا ہے۔

حکام کی جانب سے واقعے کی مزید تحقیقات جاری ہیں اور شراب کے نمونے حاصل کرکے ہلاکتوں کی اصل وجہ کا تعین کیا جا رہا ہے۔