119
پاکستان اور لیبیا کا تجارتی و تعلیمی روابط بڑھانے پر اتفاق
نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ اسحاق ڈار کی لیبیا کے قائم مقام وزیر خارجہ الطاہر الباعور سے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے اجلاس کے موقع پر ملاقات ہوئی، جس میں دونوں ممالک کے باہمی تعلقات مزید مضبوط بنانے پر اتفاق کیا گیا۔ ملاقات کے دوران پاکستان اور لیبیا کے درمیان تجارتی، تعلیمی اور کاروباری…
نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ اسحاق ڈار کی لیبیا کے قائم مقام وزیر خارجہ الطاہر الباعور سے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے اجلاس کے موقع پر ملاقات ہوئی، جس میں دونوں ممالک کے باہمی تعلقات مزید مضبوط بنانے پر اتفاق کیا گیا۔
ملاقات کے دوران پاکستان اور لیبیا کے درمیان تجارتی، تعلیمی اور کاروباری روابط کو فروغ دینے کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
دونوں رہنماؤں نے علاقائی اور عالمی صورتِ حال، مشرقِ وسطیٰ میں ہونے والی پیش رفت، علاقائی امن و استحکام، توانائی کی فراہمی اور عالمی معیشت سے متعلق معاملات پر بھی گفتگو کی۔
ملاقات میں مشرقِ وسطیٰ کی صورتِ حال کے ترقی پذیر ممالک پر پڑنے والے اثرات بھی زیرِ بحث آئے۔ لیبیا کے قائم مقام وزیر خارجہ نے علاقائی امن و استحکام کے لیے پاکستان کی سفارتی کوششوں کو سراہا۔
اسحاق ڈار نے کہا کہ علاقائی چیلنجز کے حل کے لیے مذاکرات اور سفارت کاری ہی قابلِ عمل راستہ ہے۔ انہوں نے تمام فریقین پر زور دیا کہ علاقائی استحکام کے لیے اسلام آباد مفاہمتی یادداشت کی جانب واپس آیا جائے۔








