119
برکس سربراہی اجلاس میں میوے کھاتے بھارتی حکام سوشل میڈیا پر مذاق بن گئے
نئی دہلی: برکس سربراہی اجلاس کے دوران بھارتی حکام کی میوے کھانے کی ویڈیوز سوشل میڈیا پر وائرل ہونے کے بعد انہیں صارفین کی جانب سے طنز و تنقید کا سامنا ہے۔ وائرل ویڈیو میں بھارتی وزارتِ خارجہ کے ترجمان رندھیر جیسوال کو ایرانی صدر مسعود پزشکیان کی تقریر کے دوران میووں کے ایک ڈبے…
نئی دہلی: برکس سربراہی اجلاس کے دوران بھارتی حکام کی میوے کھانے کی ویڈیوز سوشل میڈیا پر وائرل ہونے کے بعد انہیں صارفین کی جانب سے طنز و تنقید کا سامنا ہے۔
وائرل ویڈیو میں بھارتی وزارتِ خارجہ کے ترجمان رندھیر جیسوال کو ایرانی صدر مسعود پزشکیان کی تقریر کے دوران میووں کے ایک ڈبے سے متعدد مرتبہ میوے نکالتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔
ویڈیو میں رندھیر جیسوال میوے کھانے کے بعد انگلیاں صاف کرتے اور دوبارہ ڈبے سے میوے لینے کے لیے ہاتھ بڑھاتے نظر آتے ہیں۔
یہ مناظر سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہوئے، جس کے بعد صارفین کی جانب سے مختلف تبصرے سامنے آئے اور بھارتی حکام کے اس طرزِ عمل کو تنقید اور طنز کا نشانہ بنایا گیا۔
سوشل میڈیا صارفین نے ویڈیو پر دلچسپ تبصرے کرتے ہوئے اجلاس کے دوران میوے کھانے کے انداز کو موضوعِ بحث بنا دیا۔








