119
پیپلز پارٹی پیٹرولیم مصنوعات کے معاملے پر ہمارے ساتھ ہے: حافظ نعیم الرحمٰن
امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمٰن نے کہا ہے کہ پیپلز پارٹی پیٹرولیم مصنوعات کے معاملے پ جماعت اسلامی کے مؤقف کے ساتھ ہے، جبکہ تمام سیاسی جماعتوں کو اسلام آباد مارچ میں شرکت کی دعوت دی جا رہی ہے۔ لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے حافظ نعیم الرحمٰن نے کہا کہ ملکی معاشی استحکام…
امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمٰن نے کہا ہے کہ پیپلز پارٹی پیٹرولیم مصنوعات کے معاملے پ جماعت اسلامی کے مؤقف کے ساتھ ہے، جبکہ تمام سیاسی جماعتوں کو اسلام آباد مارچ میں شرکت کی دعوت دی جا رہی ہے۔
لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے حافظ نعیم الرحمٰن نے کہا کہ ملکی معاشی استحکام کے لیے مافیاز کا خاتمہ ضروری ہے۔ ان کے مطابق حکومت کی جانب سے اشرافیہ کو ریلیف دینے کے لیے اقدامات کیے جا رہے ہیں، جبکہ عام عوام کو معاشی مشکلات کا سامنا ہے۔
امیر جماعت اسلامی کا کہنا تھا کہ عوام کو ریلیف پیکیج دینے کے بجائے پیٹرولیم مصنوعات پر عائد لیوی کا خاتمہ کیا جائے۔ انہوں نے مطالبہ کیا کہ حکومت عوام پر مزید بوجھ ڈالنے کے بجائے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کے لیے مؤثر اقدامات کرے۔
حافظ نعیم الرحمٰن نے کہا کہ پی ٹی آئی سمیت تمام سیاسی جماعتوں کو احتجاج کا آئینی حق حاصل ہونا چاہیے۔ انہوں نے دیگر سیاسی جماعتوں سے بھی اسلام آباد مارچ میں شرکت کی اپیل کی۔
انہوں نے مزید کہا کہ مہنگائی اور معاشی مشکلات کے خاتمے کے لیے حکومت کو عوامی مفاد میں پالیسیوں پر توجہ دینا ہوگی۔








