119
وزیراعظم ریلیف پیکیج عوام کے لیے بروقت اقدام ہے: مریم نواز
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے وزیراعظم شہباز شریف کی جانب سے عوام کے لیے اعلان کیے گئے ریلیف پیکیج کا خیرمقدم کرتے ہوئے اسے موجودہ حالات میں بروقت اقدام قرار دیا ہے۔ لاہور میں گفتگو کرتے ہوئے مریم نواز نے وزیراعظم شہباز شریف اور مسلم لیگ (ن) کے صدر نواز شریف کا بھی شکریہ ادا…
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے وزیراعظم شہباز شریف کی جانب سے عوام کے لیے اعلان کیے گئے ریلیف پیکیج کا خیرمقدم کرتے ہوئے اسے موجودہ حالات میں بروقت اقدام قرار دیا ہے۔
لاہور میں گفتگو کرتے ہوئے مریم نواز نے وزیراعظم شہباز شریف اور مسلم لیگ (ن) کے صدر نواز شریف کا بھی شکریہ ادا کیا۔ ان کا کہنا تھا کہ مشکل کی گھڑی میں عوام کے لیے مسلم لیگ (ن) کی قیادت کی جانب سے اقدامات قابلِ تحسین ہیں۔
وزیراعلیٰ پنجاب کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف نے نواز شریف کی ہدایت پر عوام کے لیے ریلیف پیکیج کا اعلان کیا، جو موجودہ معاشی حالات میں عوام کو ریلیف فراہم کرنے کی کوشش ہے۔
مریم نواز نے کہا کہ عالمی منڈی میں تیل کی قیمتوں میں اضافے کا رجحان عوام کے لیے مشکلات کا باعث بن رہا ہے، جبکہ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے سے دنیا بھر میں مختلف طبقات متاثر ہو رہے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ مشکل معاشی حالات کے باوجود عوام کے لیے وزیراعظم ریلیف پیکیج ایک احسن اقدام ہے۔








