3 رَبيع الثاني / September 14

کراچی کے جناح اسپتال میں ریبیز کی تصدیق کے بعد زیرِ علاج 27 سالہ خاتون کو اہلِ خانہ اسپتال سے واپس لے گئے۔

اسپتال انتظامیہ کے مطابق ٹنڈو الہٰ یار سے تعلق رکھنے والی مریضہ کو ہفتے کے روز جناح اسپتال کے ایمرجنسی وارڈ لایا گیا تھا، جہاں اس میں ریبیز کی علامات موجود تھیں۔

انتظامیہ کے مطابق خاتون کو تقریباً 6 ماہ قبل دائیں ٹخنے پر آوارہ کتے نے کاٹا تھا۔ بعد ازاں مریضہ میں ریبیز کی تصدیق ہونے پر اسے خصوصی وارڈ منتقل کر دیا گیا۔

اسپتال انتظامیہ کا کہنا ہے کہ مریضہ تقریباً 2 روز زیرِ علاج رہی، تاہم اس کے بعد اہلِ خانہ اسے اپنے ساتھ اسپتال سے واپس لے گئے۔

صوبائی محکمۂ صحت کے مطابق رواں سال سندھ میں ریبیز کے 23 کیسز رپورٹ ہو چکے ہیں۔