119
فرنٹ لائن پولیو ورکرز کے یومیہ معاوضے میں 28 فیصد اضافے کا اعلان
پاکستان انسدادِ پولیو پروگرام نے فرنٹ لائن پولیو ورکرز کے یومیہ معاوضے میں 28 فیصد اضافے کا اعلان کر دیا ہے۔ نیشنل ایمرجنسی آپریشن سینٹر (نیشنل ای او سی) کے مطابق فرنٹ لائن پولیو ورکرز کے یومیہ معاوضے میں اضافہ کیا گیا ہے، جس کا اطلاق آئندہ انسدادِ پولیو مہم سے ہوگا۔ انسدادِ پولیو پروگرام…
پاکستان انسدادِ پولیو پروگرام نے فرنٹ لائن پولیو ورکرز کے یومیہ معاوضے میں 28 فیصد اضافے کا اعلان کر دیا ہے۔
نیشنل ایمرجنسی آپریشن سینٹر (نیشنل ای او سی) کے مطابق فرنٹ لائن پولیو ورکرز کے یومیہ معاوضے میں اضافہ کیا گیا ہے، جس کا اطلاق آئندہ انسدادِ پولیو مہم سے ہوگا۔
انسدادِ پولیو پروگرام کی فوکل پرسن عائشہ رضا فاروق کے مطابق ملک بھر میں اگلی قومی انسدادِ پولیو مہم 21 سے 27 ستمبر تک 115 اضلاع میں چلائی جائے گی۔
انہوں نے بتایا کہ مہم کے دوران 3 کروڑ 10 لاکھ سے زائد بچوں کو پولیو سے بچاؤ کے قطرے پلانے کا ہدف مقرر کیا گیا ہے۔
قومی انسدادِ پولیو پروگرام کے مطابق فرنٹ لائن ورکرز کا کردار بچوں کو پولیو سے محفوظ رکھنے اور ملک میں پولیو کے خاتمے کی کوششوں میں اہم ہے۔








