24 ذوالحجة / June 20

ایران کا اسرائیل کے سائنسی ادارے پر مبینہ حملہ

ایران کی جانب سے اسرائیل کے ایک اہم سائنسی ادارے پر مبینہ طور پر حملہ کیا گیا ہے، جس کے نتیجے میں اس ادارے کو شدید نقصان پہنچا ہے۔ ترک میڈیا کے مطابق ایران نے اسرائیلی حدود میں کارروائی کرتے ہوئے وائیزمین انسٹی ٹیوٹ کو نشانہ بنایا۔

وائیزمین انسٹی ٹیوٹ اسرائیل کے معروف تحقیقی اداروں میں شمار ہوتا ہے، جہاں کئی عشروں سے سائنس کے مختلف شعبوں میں تحقیق جاری ہے۔ اسرائیلی حکام نے اس واقعے کو جاری کشیدگی میں ایک بڑا دھچکا قرار دیا ہے۔

ادھر اسرائیلی سائنس دان پروفیسر اورن شولڈینر نے اس واقعے کو اسرائیل کی سائنسی دنیا کے "گوہر نایاب” پر حملہ قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ یہ اسرائیلی تحقیق کے شعبے کے لیے ناقابلِ تلافی نقصان ہے۔

اسرائیلی حکومت نے واقعے کی تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے تاہم اس حملے کی آزاد ذرائع سے تصدیق نہیں ہو سکی۔ ایران کی جانب سے بھی اس حوالے سے کوئی سرکاری بیان سامنے نہیں آیا۔