98
صہیونی دشمن کو قرار واقعی سزا دی جا رہی ہے، آیت اللّٰہ خامنہ ای
ایران کے سپریم لیڈر آیت اللّٰہ خامنہ ای کا کہنا ہے کہ صہیونی دشمن کو سزا دینے کا سلسلہ جاری ہے۔ اپنے ایک بیان میں آیت اللّٰہ خامنہ ای نے کہا کہ ایران صہیونی دشمن کے خلاف جوابی کارروائیاں جاری رکھے ہوئے ہے اور اسے سزا دی جارہی ہے۔ اس سے قبل ایران نے ایک…
ایران کے سپریم لیڈر آیت اللّٰہ خامنہ ای کا کہنا ہے کہ صہیونی دشمن کو سزا دینے کا سلسلہ جاری ہے۔
اپنے ایک بیان میں آیت اللّٰہ خامنہ ای نے کہا کہ ایران صہیونی دشمن کے خلاف جوابی کارروائیاں جاری رکھے ہوئے ہے اور اسے سزا دی جارہی ہے۔
اس سے قبل ایران نے ایک مرتبہ پھر اسرائیل پر میزائل داغے، جس کے نتیجے میں جنوبی اسرائیل کے شہروں بیر شیبع، دیمونا، بئرسبع اور اطراف کے علاقوں میں بھاری نقصان پہنچا۔ حملے کے نتیجے میں کم از کم 5 افراد زخمی بھی ہوئے ہیں۔
اسرائیلی فوج نے ایران کی جانب سے داغے گئے بیلسٹک میزائلوں کی تصدیق کردی ہے۔