98
اسرائیل پر حملوں کی نئی لہر، سیجل میزائل استعمال کیے گئے
ایران کے اسرائیل پر تازہ میزائل حملے، تہران کا مزید کارروائیاں جاری رکھنے کا عندیہ ایرانی فوج نے دعویٰ کیا ہے کہ اسرائیل پر جاری میزائل حملوں کی تازہ لہر میں سیجل اور فتاح ون ہائپر سونک میزائلوں کا استعمال کیا گیا ہے اور یہ کارروائیاں آئندہ دنوں میں بھی جاری رہ سکتی ہیں۔ پاسدارانِ…
ایران کے اسرائیل پر تازہ میزائل حملے، تہران کا مزید کارروائیاں جاری رکھنے کا عندیہ
ایرانی فوج نے دعویٰ کیا ہے کہ اسرائیل پر جاری میزائل حملوں کی تازہ لہر میں سیجل اور فتاح ون ہائپر سونک میزائلوں کا استعمال کیا گیا ہے اور یہ کارروائیاں آئندہ دنوں میں بھی جاری رہ سکتی ہیں۔
پاسدارانِ انقلاب کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ ایرانی فوج نے اسرائیلی فضائی حدود پر مکمل کنٹرول حاصل کر لیا ہے جبکہ صہیونی دفاعی نظام ایرانی میزائل حملوں کے سامنے بے بس دکھائی دے رہا ہے۔
ایرانی فوج کے مطابق یہ حملے "صہیونیوں کے لیے جہنم کے دروازے کھولنے” کا آغاز ہیں اور ایران اپنے "اہداف پر مرکوز کارروائیاں” جاری رکھے گا۔
دوسری جانب امریکی میڈیا نے دعویٰ کیا ہے کہ اسرائیل کو اپنے میزائل شکن ایرو انٹرسیپٹرز کی کمی کا سامنا ہے جس کی وجہ سے بیلسٹک میزائل حملوں کے خلاف اس کی دفاعی صلاحیت متاثر ہو سکتی ہے۔
واضح رہے کہ ایران اور اسرائیل کے درمیان حالیہ دنوں میں کشیدگی میں نمایاں اضافہ ہوا ہے اور دونوں ممالک کی جانب سے سخت بیانات سامنے آ رہے ہیں۔