98
ڈیفنس میں نوجوان پر تشدد کیس، عدالت نے ملزمان کی ضمانت منظور کرلی
کراچی ڈیفنس تشدد کیس: ملزمان سلمان فاروقی اور اویس ہاشمی کی ضمانت منظور سندھ ہائی کورٹ نے کراچی کے علاقے ڈیفنس میں نوجوان پر تشدد کے مقدمے میں گرفتار دو ملزمان سلمان فاروقی اور اویس ہاشمی کی ضمانت منظور کر لی ہے۔ عدالت میں درخواستِ ضمانت کی سماعت کے دوران سرکاری وکیل نے کہا کہ…
کراچی ڈیفنس تشدد کیس: ملزمان سلمان فاروقی اور اویس ہاشمی کی ضمانت منظور
سندھ ہائی کورٹ نے کراچی کے علاقے ڈیفنس میں نوجوان پر تشدد کے مقدمے میں گرفتار دو ملزمان سلمان فاروقی اور اویس ہاشمی کی ضمانت منظور کر لی ہے۔
عدالت میں درخواستِ ضمانت کی سماعت کے دوران سرکاری وکیل نے کہا کہ انہیں ملزمان کی درخواستِ ضمانت پر کوئی اعتراض نہیں۔ عدالت نے دونوں ملزمان کو ایک، ایک لاکھ روپے کے مچلکے جمع کرانے کا حکم دے دیا۔
یاد رہے کہ یکم جون کو کراچی کے علاقے خیابان اتحاد کمرشل میں ایک واقعہ پیش آیا تھا جہاں کار سوار نے مبینہ طور پر موٹرسائیکل سوار نوجوان پر تشدد کیا تھا۔
پولیس کے مطابق موٹرسائیکل سوار اپنی بہنوں کے ہمراہ جا رہا تھا جب اس کی موٹرسائیکل کار سے ٹکرا گئی، جس کے بعد کار سوار شخص نے اسے تشدد کا نشانہ بنایا۔
اس واقعے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی تھی جس کے بعد پولیس نے مقدمہ درج کر کے ملزمان کو گرفتار کیا تھا۔