24 ذوالحجة / June 20

تہران میں اسرائیلی حملہ: سرکاری نشریاتی ادارے کی دو خواتین کارکن ہلاک

ایران کے دارالحکومت تہران میں اسرائیلی حملے کے نتیجے میں سرکاری نشریاتی ادارے کی دو خواتین میڈیا کارکن ہلاک ہوگئیں۔

ایرانی حکام کے مطابق اسرائیلی فوج نے حالیہ حملے میں سرکاری ٹیلی ویژن کی عمارت کو نشانہ بنایا۔ اس دوران نشریات جاری تھیں اور حملے کے باعث خاتون اینکر کو براہِ راست پروگرام کے دوران سیٹ سے ہٹنا پڑا۔

اس واقعے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوچکی ہے جس میں حملے کے فوری بعد کی صورتحال دیکھی جا سکتی ہے۔