98
اسرائیلی حملوں میں چھ ایرانی جوہری سائنسدان شہید
ایران نے اسرائیلی حملوں میں 6 جوہری سائنسدانوں کی شہادت کی تصدیق کر دی ایران نے تصدیق کی ہے کہ حالیہ اسرائیلی حملوں میں اس کے چھ جوہری سائنسدان شہید ہو گئے ہیں۔ ایرانی میڈیا کے مطابق یہ سائنسدان ملک کے جوہری پروگرام سے وابستہ تھے اور انہیں ایران کے اہم ترین ایٹمی ماہرین میں…
ایران نے اسرائیلی حملوں میں 6 جوہری سائنسدانوں کی شہادت کی تصدیق کر دی
ایران نے تصدیق کی ہے کہ حالیہ اسرائیلی حملوں میں اس کے چھ جوہری سائنسدان شہید ہو گئے ہیں۔ ایرانی میڈیا کے مطابق یہ سائنسدان ملک کے جوہری پروگرام سے وابستہ تھے اور انہیں ایران کے اہم ترین ایٹمی ماہرین میں شمار کیا جاتا تھا۔
ایرانی ذرائع کے مطابق شہید ہونے والے سائنسدانوں میں عبدالحمید منوچہر، احمد رضا ذوالفقاری، سید امیر حسین فقیہی، مطّلبی زاده، محمد مہدی تهرانچی اور فریدون عباسی شامل ہیں۔ ان ماہرین کا شمار ایران کے ایٹمی پروگرام کی ریڑھ کی ہڈی سمجھے جانے والے افراد میں کیا جاتا تھا۔
ایرانی حکام اور سرکاری میڈیا نے ان حملوں کو ایران کی خودمختاری اور دفاع پر براہ راست حملہ قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ یہ کارروائیاں نہ صرف بین الاقوامی قوانین کی خلاف ورزی ہیں بلکہ خطے کے امن اور استحکام کے لیے بھی شدید خطرہ ہیں۔
دوسری جانب ایران نے عالمی برادری اور اقوام متحدہ سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ فوری طور پر اسرائیلی جارحیت کو روکنے کے لیے اپنا کردار ادا کرے۔ ایران کا کہنا ہے کہ وہ اپنے سائنسدانوں کی شہادت کو رائیگاں نہیں جانے دے گا اور ملکی دفاع کے لیے ہر ممکن اقدام کرے گا۔
یہ حملے ایسے وقت میں ہوئے ہیں جب خطے میں کشیدگی پہلے ہی اپنے عروج پر ہے اور مختلف ممالک کی جانب سے اس صورتحال پر تشویش کا اظہار کیا جا رہا ہے۔