98
ایل او سی پر پاکستانی فوج کی کارروائی، بھارتی جاسوس کواڈ کاپٹر تباہ
ایل او سی پر بھارتی کواڈ کاپٹر کی دراندازی ناکام، پاک فوج نے مار گرایا پاک فوج نے لائن آف کنٹرول (ایل او سی) کی فضائی حدود کی خلاف ورزی پر بھارتی کواڈ کاپٹر کو بھمبر کے مناور سیکٹر میں مار گرایا۔ سیکیورٹی ذرائع کے مطابق بھارتی کواڈ کاپٹر پاکستانی حدود میں جاسوسی کی غرض…
ایل او سی پر بھارتی کواڈ کاپٹر کی دراندازی ناکام، پاک فوج نے مار گرایا
پاک فوج نے لائن آف کنٹرول (ایل او سی) کی فضائی حدود کی خلاف ورزی پر بھارتی کواڈ کاپٹر کو بھمبر کے مناور سیکٹر میں مار گرایا۔ سیکیورٹی ذرائع کے مطابق بھارتی کواڈ کاپٹر پاکستانی حدود میں جاسوسی کی غرض سے داخل ہوا تھا، جسے بروقت اور مؤثر کارروائی کرتے ہوئے تباہ کر دیا گیا۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ دشمن کی اس مذموم حرکت کو پاک فوج نے فوری ردعمل سے ناکام بنایا، جس سے واضح ہوتا ہے کہ پاکستان کی مسلح افواج ہر قسم کی جارحیت کا منہ توڑ جواب دینے کے لیے مکمل تیار ہیں۔
پاکستان نے ایک بار پھر علاقائی امن میں خلل ڈالنے والی سرگرمیوں اور دہشت گردی کے پیچھے دشمن ملک کی سرپرستی کی نشاندہی کی ہے، اور اس عزم کا اظہار کیا ہے کہ ایسی ہر کوشش کا منہ توڑ جواب دیا جائے گا۔