11 جُمادى الأولى / November 14

190 ملین پاؤنڈ کرپشن کیس میں بانیٔ پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی نے بریت کی درخواست مسترد کرنے کا فیصلہ چیلنج کر دیا۔

بانیٔ پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کی جانب سے احتساب عدالت سے بریت کی درخواست مسترد کیے جانے کے خلاف اسلام آباد ہائی کورٹ میں اپیل دائر کر دی گئی۔

درخواست میں مؤقف اپنایا گیا ہے کہ میرٹ پر بریت بنتی تھی جو احتساب عدالت نے نہیں دی، ایسے کوئی شواہد اور مواد نہیں جس کی بنیاد پر سزا سنائی جا سکے، عدالت کا فیصلہ کالعدم قرار دے۔

درخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ بانیٔ پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کو 190 ملین پاؤنڈ کیس سے بری کیا جائے۔

بانیٔ پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی نے 190 ملین پاؤنڈ کیس کا ٹرائل روکنے کی بھی استدعا کی ہے۔