24 ذوالحجة / June 20

کراچی کے علاقے بلوچ کالونی پل کے قریب آئل ٹینکر نے گاڑی کو کچل دیا، حادثے میں ایک شخص جاں بحق ہوگیا۔

گاڑی ٹینکر کے نیچے سے نکالنے کے لیے ہیوی مشینری طلب کرلی گئی۔

حادثے کے بعد ٹینکر سے تیل کا اخراج جاری ہے، ٹریفک کی روانی معطل ہوگئی۔

شہریوں کی بڑی تعداد جائے وقوعہ پر جمع ہوگئی۔ ریسکیو آپریشن میں شدید مشکلات کا سامنا ہے۔

فائر آفیسر ذوالفقار کا کہنا ہے کہ کار سے نکالی جانے والی لاش کی شناخت اسد کے نام سے ہوئی ہے۔

انہوں نے کہا کہ ٹینکر کو سڑک سے ہٹائے جانے تک فائر بریگیڈ عملہ موجود رہے گا۔

فائر آفیسر کا کہنا ہے کہ ٹینکر میں مٹی کا تیل ہے، حادثہ ٹینکر کا انجن الگ ہونے کی وجہ سے ہوا۔