67
پاکستانی فورسز نے یکم اپریل سے 10جون تک 181 دہشتگردوں کو ہلاک اور 61 کو گرفتار کیا
سکیورٹی فورسز نے سندھ، خیبر پختونخوا اور بلوچستان میں یکم اپریل سے 10 جون تک دہشتگردی کے خلاف 7 ہزار 745 آپریشن کر کے 181 دہشتگردوں کو جہنم واصل کیا۔ سکیورٹی ذرائع کے مطابق 2 ماہ سے زائد عرصے کے دوران سکیورٹی فورسز نے خیبرپختونخوا، بلوچستان اور سندھ میں 7ہزار 745 آپریشن کیے، اس دوران…
سکیورٹی فورسز نے سندھ، خیبر پختونخوا اور بلوچستان میں یکم اپریل سے 10 جون تک دہشتگردی کے خلاف 7 ہزار 745 آپریشن کر کے 181 دہشتگردوں کو جہنم واصل کیا۔
سکیورٹی ذرائع کے مطابق 2 ماہ سے زائد عرصے کے دوران سکیورٹی فورسز نے خیبرپختونخوا، بلوچستان اور سندھ میں 7ہزار 745 آپریشن کیے، اس دوران خیبرپختونخوا میں 2 ہزار 701، بلوچستان میں 4 ہزار 902 اور سندھ میں 142آپریشنز کیے گئے۔
سکیورٹی ذرائع کا بتانا ہے کہ آپریشنز کے دوران مجموعی طور پر 181 دہشتگردوں کو جہنم واصل کیاگیا جس میں سے خیبرپختونخوا میں 128، بلوچستان میں 51 اور سندھ میں 2 دہشتگرد ہلاک کیے گئے۔
سکیورٹی ذرائع کے مطابق مئی کے دوران بلوچستان میں 12 اور خیبرپختونخوامیں 42 دہشتگردوں کو ہلاک کیا گیا جبکہ مئی میں خیبرپختونخوا اوربلوچستان سے61 دہشت گردوں کو گرفتار بھی کیا گیا۔
سکیورٹی ذرائع کا بتانا ہے کہ ڈیرہ اسماعیل ( ڈی آئی) خان اور ٹانک میں انٹیلی جنس بیسڈآپریشن میں 12، لکی مروت میں 11 جبکہ شمالی وزیرستان میں 19 دہشتگردوں کوجہنم واصل کیا گیا، سکیورٹی فورسز نے ژوب بارڈ ر سے دراندازی کرنے والے 7 دہشتگردوں کو ہلاک جبکہ 2کو گرفتار کیا، پشین اور قلعہ عبداللہ میں دراندازی کی کوشش کرنیوالے 5 دہشتگردوں کو ہلاک اور ایک کو گرفتار کیا گیا۔
سکیورٹی ذرائع کے مطابق بشام میں چینی شہریوں کو نشانہ بنانے والاکالعدم ٹی ٹی پی کا نیٹ ورک پکڑا جا چکا ہے اور حملے میں ملوث دہشت گرد عدالتوں میں مقدمات کا سامنا کر رہے ہیں۔
ذرائع کا مزید بتانا ہے کہ افغان شہری سمیت 2 خودکش حملہ آوروں کو ان کے ہینڈلرز سمیت دراندازی کرتے ہوئے گرفتار کیا گیا جبکہ بلوچستان سے اسلحہ،گولہ بارود، دھماکا خیز مواد، 4 خودکش جیکٹس اور 14 آئی ای ڈیز برآمد کی گئیں۔