11 جُمادى الأولى / November 14

لانگ مارچ کے دوران وزیرآباد میں بانی پی ٹی آئی پر حملے میں ملوث 3 ملزمان پر فردِ جرم عائد کردی گئی۔

گوجرانوالہ کی انسداد دہشت گردی عدالت میں تینوں ملزمان نے صحت جرم سے انکار کیا۔ فردِ جرم مرکزی ملزم نوید، وقاص اور طیب بٹ پر عائد کی گئی تھی۔

فردِ جرم کی کارروائی کے بعد سماعت 25 مئی تک ملتوی کردی گئی۔

پولیس کے مطابق گرفتار مرکزی ملزم نوید پر فائرنگ کا الزام ہے جبکہ وقاص اور طیب بٹ پر سہولت کاری اور اسلحہ فراہم کرنے کا الزام ہے۔