67
آئرلینڈ کیخلاف تیسرے ٹی ٹونٹی میں اہم کھلاڑی کو آرام دیے جانے کا امکان
ٹیم انتظامیہ تین سپنرز کا انتخاب کر سکتی ہے اور نسیم شاہ کو آرام دیا جا سکتا ہے. آئرلینڈ کے خلاف تیسرے ٹی 20میں ٹیم انتظامیہ تین سپنرز کا انتخاب کر سکتی ہے اور نسیم شاہ کو آرام دیا جا سکتا ہے۔ نجی ٹی وی کے مطابق پاکستان اور آئر لینڈ کی ٹیمیں تین میچز پر مشتمل…
ٹیم انتظامیہ تین سپنرز کا انتخاب کر سکتی ہے اور نسیم شاہ کو آرام دیا جا سکتا ہے.
آئرلینڈ کے خلاف تیسرے ٹی 20میں ٹیم انتظامیہ تین سپنرز کا انتخاب کر سکتی ہے اور نسیم شاہ کو آرام دیا جا سکتا ہے۔
نجی ٹی وی کے مطابق پاکستان اور آئر لینڈ کی ٹیمیں تین میچز پر مشتمل ٹی 20 سیریز کے آخری میچ کے لئے منگل کو کلونٹرف کرکٹ سٹیڈیم میں مدمقابل ہوں گی،
میچ کے لئے پاکستان کا ممکنہ سکواڈ سامنے آگیا، جس کے مطابق محمد رضوان، صائم ایوب، بابر اعظم، فخر زمان، اعظم خان، افتخار احمد، عماد وسیم، شاہین شاہ آفریدی، ابرار احمد، محمد عامر اور عباس آفریدی ٹیم کا حصہ ہوں گے،
صائم ایوب اور محمد رضوان کے ایک بار پھر اننگز کا آغاز کرنے کا امکان ہے جب کہ بابر اعظم ون ڈاؤن پوزیشن پر کھیلیں گے، افتخار احمد اور عماد وسیم کا چھٹے اور ساتویں نمبر پر کھیلنے کا امکان ہے۔