15 رَمَضان / March 04

راولپنڈی (نور میڈیا رپورٹ ) راولپنڈی میونسپل کارپوریشن میں عرصہ دراز سے تعینات کرپٹ افسران کا ٹولہ اپنے آپ کو بچانے کے لئے سر گرم عمل ن لیگی رہنما کے خلاف پروپیگنڈہ میں تیزی اپنی سیٹیں بچانے کے لئے ہاتھ پاؤں مارنے شروع کر دیئے زرائع کے مطابق عوام الناس کی شکایات کو مد نظر رکھتے ہوئے کرپشن کنگ سی او میونسپل کارپوریشن کو عہدے سے ہٹائے جانے کے بعد کرپٹ افسران اور اہلکاروں کی دوڑیں لگ گئیں اور اپنے کرپٹ سی او کو بچانے کیلئے کرپٹ افسران میدان میں آ گئے راولپنڈی شہر میں تجاوزات ،غیر قانونی تعمیرات بغیر نقشے شہر بھر گلی گلی ہر محلے میں کمرشل پلازوں کی تعمیرات ان کرپٹ اور راشی افسران کی نا اہلی اور رشوت کے عوض مبینہ ملی بھگت سے قائم ہو رہے ہیں ،شہر بھر میں بننے والی کمرشل بلڈنگز میں کسی کے پاس نقشہ نہ ہے جو کہ انکی کارکردگی کا منہ بولتا ثبوت ہے ،یہی حال شہر بھر میں تجاوزات کا ہے ،کمرشل مارکیٹ ،مری روڈ ،صادق آباد ،راجہ بازار ،باڑہ بازار ،اقبال روڈ ،کمیٹی چوک ،ڈبل روڈ ،شکریال سمیت ،پورے شہر میں تجاوزات مافیا میونسپل کارپوریشن کے ان کرپٹ افسران کی چھتر چھایہ تھلے پروان چڑھے ہیں میونسپل کارپوریشن کے کرپٹ اہلکاروں نے منتھلیاں لیکر انکو کھلی چھوٹ دے رکھی ہے ،فٹ پاتھ بھی مبینہ طور پر رشوت لیکر تجاوزات مافیا کو دے رکھی ہے سپریم کورٹ آف پاکستان کے حالیہ فیصلہ کو بھی نظر انداز کر دیا اور پورا راولپنڈی شہر میونسپل کارپوریشن کے راشی اور کرپٹ افسران ،اور اہلکاروں نے ٹھیکے پر دے دیا ہے چیف جسٹس اف پاکستان قاضی فائز عیسٰی صاحب سے گزارش ہے کہ راولپنڈی شہر میں غیر قانونی تعمیرات اور تجاوزات
کے خاتمہ کیلئے احکامات صادر فرمائیں اور میونسپل کارپوریشن میں تعینات کرپٹ افسران کو انکے عہدوں سے ہٹا کر انکا احتساب کیا جائے چئیرمین نیب انکے اثاثوں کی چھان بین کرے کرپشن مافیا کنگ کروڑوں روپے کی جائیدادوں کے مالک کیسے بنے کرپٹ سی او کی تعیناتی کے دوران شہر میں کتنی غیر قانونی تعمیرات ہوئیں بلڈنگ برانچ سے کتنے نقشے پاس ہوئے اس کے آڈٹ کا حکم دیا جائے پورے شہر راولپنڈی کا معائنہ کروایا جائے تاکہ ان کرپٹ اور راشی افسران کی کرپشن کو بے نقاب کیا جا سکے مسلم لیگ ن کے رہنما کی طرف سے ان کرپٹ افسران کے خلاف کارروائی پر عوامی حلقوں نے خوشی اور اطمینان کا اظہار کیا ہے ……………….

Tags