11 جُمادى الأولى / November 14

پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان ہونے والے چوتھے ٹی ٹوئنٹی میچ میں چیئرمین پی سی بی محسن نقوی نے بے سہارا و یتیم بچوں کو میچ دیکھنے کی خصوصی دعوت دی ہے۔

چوتھے ٹی ٹوئنٹی میچ میں 140 بے سہارا اور یتیم بچے قذافی اسٹیڈیم میں پی سی بی کے خاص مہمان ہوں گے اور بچوں کی میچ کے دوران مہمان نوازی بھی کی جائے گی۔

چیئرمین پی سی بی محسن نقوی کی ہدایت پر بے سہارا اور یتیم بچوں کے لیے فرسٹ کلاس انکلوژر کی ٹکٹس فراہم کر دی گئی ہیں۔

اس حوالے سے محسن نقوی کا کہنا ہے کہ بے سہارا اور یتیم بچوں کے چہروں پر مسکراہٹیں بکھیرنے کی یہ حقیر سی کاوش ہے۔

واضح رہے کہ پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان چوتھا ٹی ٹوئنٹی میچ کل لاہور میں کھیلا جائے گا، پانچ میچوں کی ایک ایک سے برابر ہے جبکہ ایک میچ بارش کی نذر ہو گیا ہے۔