98
اسرائیل میں حکومت مخالف احتجاج، نیتن یاہو نے جلد الیکشن کا مطالبہ مسترد کردیا
اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو نے ملک میں جلد انتخابات کا مطالبہ مسترد کردیا۔ غیرملکی میڈیا کے مطابق تل ابیب اور مقبوضہ بیت المقدس میں ہزاروں مظاہرین نے احتجاج کیا جس میں اسرائیل میں جلد الیکشن اور نیتن یاہو کے استعفے کا مطالبہ کیا گیا۔ رپورٹس کے مطابق گزشتہ برس 7 اکتوبر کو اسرائیل کے غزہ…
اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو نے ملک میں جلد انتخابات کا مطالبہ مسترد کردیا۔
غیرملکی میڈیا کے مطابق تل ابیب اور مقبوضہ بیت المقدس میں ہزاروں مظاہرین نے احتجاج کیا جس میں اسرائیل میں جلد الیکشن اور نیتن یاہو کے استعفے کا مطالبہ کیا گیا۔
رپورٹس کے مطابق گزشتہ برس 7 اکتوبر کو اسرائیل کے غزہ پر حملے کے بعد سے نیتن یاہو کی مقبولیت میں تیزی سے کمی ہوئی ہے اور غزہ کی صورتحال کے پیش نظر ان کے استعفے کا مطالبہ بھی زور پکڑتا جارہا ہے۔