11 جُمادى الأولى / November 14

پاکستانی اداکار وہدایتکار یاسر حسین کا کہنا ہے کہ ہماری انڈسٹری  اچھی انڈسٹری نہیں ہے اسی لیے میں نہیں چاہتا کہ بیٹا اداکاری میں آئے۔

سوشل میڈیا پر یاسر حسین کا ایک انٹرویو کلپ وائرل ہورہا ہے جس میں انھیں پاکستانی ٹیلی ویژن انڈسٹری کے لیے ناپسندیدگی کا اظہار کرتے دیکھا گیا۔

میزبان کے ایک سوال کے جواب میں یاسر حسین کا کہنا تھا کہ  ہماری انڈسٹری اچھی انڈسٹری نہیں ہے، میں نہیں چاہتا میرا بیٹا اس انڈسٹری میں آئے، اگر وہ آگیا تو میں اسے کسی چیز سے نہیں روکوں گا لیکن میرا دل نہیں ہے کہ وہ اداکار بنے۔

یاسر حسین نے اپنے مؤقف کی وضاحت کرتے ہوئے  میزبان سے سوال کیا کہ آپ بتائیں ہماری انڈسٹری میں کام ہورہا ہے؟ یہ کوئی کام ہے؟ ایک اداکار کا کام کیا ہوتا ہے؟ایک اداکار کا کام اچھی اداکاری کرنا ہے، شوبز کی فیلڈ میں اپنی صلاحیتوں کو منوانا ہے لیکن ہماری انڈسٹری میں آپ کو مسلسل برا کام ہی آفر ہورہا ہے۔