11 جُمادى الأولى / November 14
Download (81)

غیر قانونی اجتماع کے خلاف قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی ۔

کچھ افراد الیکشن کمیشن اور دیگر سرکاری اداروں کے اطراف غیر قانونی اجتماعات پر اکسا رہے ہیں۔ واضح رہے کہ اجتماع کےلیے راغب کرنا بھی جرم ہے۔

قانون کے دائرے میں پر امن احتجاج سب کا حق ہے۔ ہر غیر قانونی اقدام پر پولیس قانونی کارروائی عمل میں لائے گی۔

قانون کی پاسداری سب پر فرض ہے۔ شہریوں سے گذارش ہے کہ غیر قانونی سرگرمیوں کا حصہ بننے سے گریز کریں۔

شہر میں امن و امان کا قیام اسلام آباد کیپیٹل پولیس کی اولین ترجیح ہے۔

کسی بھی غیر معمولی سرگرمی کی اطلاع پکار 15 یا آئی سی ٹی 15 ایپ پر دیں۔