100
بلاول بھٹو نے آخری دن اپنے کارکنوں کو ناراض کر دیا
بلاول بھٹو زرداری اپنے آخری انتخابی جلسے میں مقررہ وقت پانچ بجے کے بجائے ڈیڑھ گھنٹے تاخیر سے جلسہ گاہ پہنچے جس پر کارکن شدید ناراضی کا اظہار کرتے رہے۔ قبل ازیں کارکنوں کو تین بجے پنڈال پہنچنے کی ہدایت کی گئی تھی مگر بلاول کی تاخیر سے آمد پر کارکن بھوک اور پیاس کی…
بلاول بھٹو زرداری اپنے آخری انتخابی جلسے میں مقررہ وقت پانچ بجے کے بجائے ڈیڑھ گھنٹے تاخیر سے جلسہ گاہ پہنچے جس پر کارکن شدید ناراضی کا اظہار کرتے رہے۔
قبل ازیں کارکنوں کو تین بجے پنڈال پہنچنے کی ہدایت کی گئی تھی مگر بلاول کی تاخیر سے آمد پر کارکن بھوک اور پیاس کی وجہ سے ناراضگی کا اظہار کرتے رہے۔

انہیں پنڈال تک لانے والے سیاستدانوں کے غائب ہوجانے کی وجہ سے ان بے یارومددگار کارکنوں کے لئے نہ واپسی کیلئے کوئی ٹرانسپورٹ دستیاب تھی اور نہ ہی پانی۔
بے چارے کارکن لاوارث حالت میں صحافیوں سے پانی اور اپنے رہنماؤں کا پتہ معلوم کرتے رہے۔








