18 جُمادى الآخرة / November 28

نور میڈیا | کاروباری خبریں

پاکستان میں سونے کی قیمت میں مسلسل دو روز اضافے کے بعد آج نمایاں کمی ریکارڈ کی گئی ہے، جس کے بعد فی تولہ سونا 2,300 روپے سستا ہو گیا۔

مارکیٹ کے مطابق فی تولہ سونے کی قیمت 2,300 روپے کمی کے بعد 3 لاکھ 87 ہزار 836 روپے ہو گئی، جبکہ 10 گرام سونے کی قیمت 1,972 روپے کم ہو کر 3 لاکھ 32 ہزار 506 روپے پر آ گئی۔

عالمی مارکیٹ میں بھی سونے کی قیمت میں کمی دیکھی گئی، جہاں فی اونس بھاؤ 23 ڈالر گھٹ کر 3,653 ڈالر ہو گیا۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز پاکستان میں فی تولہ سونے کی قیمت میں 11 ہزار 500 روپے کا بڑا اضافہ ریکارڈ کیا گیا تھا۔