0
بھارت کے خلاف میچ کا ہمیشہ انتظار رہتا ہے: حسن نواز
نور میڈیا | اسپورٹس نیوز پاکستان شاہینز کے آل راؤنڈر حسن نواز کا کہنا ہے کہ بھارت کے خلاف میچ کا ہمیشہ انتظار رہتا ہے اور وہ ایسے بڑے مقابلوں میں بہترین کارکردگی دکھانے کی کوشش کرتے ہیں۔ بھارت اے کے خلاف شاندار آل راؤنڈر کارکردگی کے بعد حسن نواز نے کہا کہ ہر میچ…
نور میڈیا | اسپورٹس نیوز
پاکستان شاہینز کے آل راؤنڈر حسن نواز کا کہنا ہے کہ بھارت کے خلاف میچ کا ہمیشہ انتظار رہتا ہے اور وہ ایسے بڑے مقابلوں میں بہترین کارکردگی دکھانے کی کوشش کرتے ہیں۔
بھارت اے کے خلاف شاندار آل راؤنڈر کارکردگی کے بعد حسن نواز نے کہا کہ ہر میچ میں دباؤ ہوتا ہے، تاہم چند گیندیں کھیلنے کے بعد صورتحال معمول پر آ جاتی ہے۔
انہوں نے بتایا کہ ٹیم میٹنگ میں کھیل کو سادہ رکھنے کی حکمتِ عملی اپنائی گئی۔ تمام کھلاڑیوں نے کامیابی میں اہم کردار ادا کیا، جبکہ کپتان کے اعتماد سے بھی حوصلہ ملا۔ حسن نواز نے مزید کہا کہ وہ آئندہ بھی باقاعدگی سے بولنگ کرنے کی کوشش کریں گے۔
حسن نواز نے اہلِ خانہ کی دعاؤں اور شائقین کی حمایت پر بھی شکریہ ادا کیا۔
واضح رہے کہ ایشیا کپ رائزنگ اسٹارز کے میچ میں پاکستان شاہینز نے بھارت اے کو 48 رنز سے شکست دی تھی۔ حسن نواز نے بیٹنگ میں 79 رنز بنانے کے ساتھ 3 وکٹیں بھی حاصل کیں














