0
190 ملین پاؤنڈ کیس: بانیٔ پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کی اپیلوں پر سماعت 18 نومبر کو ہوگی
نور میڈیا | اہم خبریں اسلام آباد ہائی کورٹ نے 190 ملین پاؤنڈ کیس میں بانیٔ پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کی سزاؤں کے خلاف اپیلیں 18 نومبر کو سماعت کے لیے مقرر کر دی ہیں۔ چیف جسٹس اسلام آباد ہائی کورٹ سرفراز ڈوگر اور جسٹس محمد آصف اپیلوں کی سماعت کریں گے۔…
نور میڈیا | اہم خبریں
اسلام آباد ہائی کورٹ نے 190 ملین پاؤنڈ کیس میں بانیٔ پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کی سزاؤں کے خلاف اپیلیں 18 نومبر کو سماعت کے لیے مقرر کر دی ہیں۔
چیف جسٹس اسلام آباد ہائی کورٹ سرفراز ڈوگر اور جسٹس محمد آصف اپیلوں کی سماعت کریں گے۔ عدالت نے سزاؤں کے خلاف اپیلوں پر وکلا سے دلائل طلب کر رکھے ہیں۔
اس سے قبل وفاقی آئینی عدالت نے بشریٰ بی بی کی سزا معطلی کی اپیل مسترد کرتے ہوئے اپنے تحریری فیصلے میں قرار دیا تھا کہ اپیل 61 روز کی تاخیر سے دائر کی گئی۔ تاخیر معاف کرنے کی درخواست بھی دائر کی گئی تھی۔














